امریکاکامشرق وسطیٰ میں آبدوزاوربحری جہازکی تعیناتی کاحکم

0
83

کشیدگی کےباعث امریکانےمشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکاکایہ اقدام اس وقت سامنےآیاجب امریکاخوداوردیگراتحادی اسرائیل اورحماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز USS Georgia ایٹمی آبدوز ہے۔
موجودہ حالت میں کشیدگی بڑھنےکی وجہ اسرائیل کی جانب سےتہران میں سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ اوربیروت میں حزب اللہ کےسینئرکمانڈرکےقتل کےبعدخطےمیں حالات کشیدہ ہوئےہیں۔کیونکہ تہران میں سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کےبعدایران نےاسرائیل سےبدلہ لینےکااعلان کیاتھا۔
سوشل میڈیا پر امریکی فوج کی پوسٹ کے مطابق جوہری آبدوز یو ایس ایس جارجیا جولائی میں بحیرہ روم میں پہلے سے ہی موجود ہے، آبدوز کی تعیناتی کا اعلان کرنا ایک غیرمعمولی اقدام تھا۔
امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو کے بعد پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ’دفاعی سربراہ نے ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کو علاقے میں فوری تعیناتی کا حکم دیا ہے۔
امریکی فوج نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے اور بحریہ کے جنگی جہاز تعینات کرے گی کیونکہ واشنگٹن اسرائیل کے دفاع کو تقویت دینا چاہتا ہے۔
امریکاگزشتہ سال 7اکتوبرسےاب تک دو طیارہ بردار بحری جہاز علاقے میں روانہ کر چکا ہے۔

Leave a reply