امیربالاج قتل کیس:گرفتارملزم طیفی بٹ کوجےآئی ٹی کےحوالےکردیاگیا

امیربالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت،دبئی سےگرفتارملزم طیفی بٹ کوجےآئی ٹی کےحوالےکردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم طیفی بٹ کونجی ائیرلائن کےذریعےلاہورمنتقل کرکےجےآئی ٹی کے حوالے کردیا گیا،دبئی سےگرفتارخواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کوگزشتہ رات کراچی پہنچایاگیاتھا،گرفتارملزم طیفی بٹ کوامیربالاج قتل کیس میں حراست میں لیاگیا۔
یادرہےکہ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو چندروزقبل دبئی سے گرفتار کیاگیاتھا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیاتھا۔طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے گئے جس کی بنیاد پر انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ امیر بالاج ٹیپو کوچوہنگ کےعلاقےمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔