انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکهاہےکہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آبادمیں ڈیوٹی پرماموررینجرزاہلکاروں کوگاڑی سےکچلنےکےواقعہ پرگہرےدکھ اورغم کااظہارکیااورشہیداہلکاروں کےدرجات بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے، زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں، انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کردی گئیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ انتشاری ٹولہ کل پولیس اہلکار اور آج رینجرز اہلکاروں کے بچوں اور اہلخانہ کو جوابدہ ہے، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں اور شدت پسندی ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی انتشار اور خون ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، مجھ سمیت پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔