انسانوں کی طرح دوڑنے والا روبوٹ:آئندہ ماہ میراتھون میں حصہ لے گا

0
33

انسانوں کی طرح دوڑنے والا جدید روبوٹ تیار،چین نے انسانوں کی طرح دوڑنے والا جدید تیانگ گانگ روبوٹ تیار کرلیا۔
دنیا کی تاریخ میں پہلی بار انسانوں اور روبوٹس کی میراتھون کی تیاری،چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے اور آئے روز چین میں نت نئی اخترعات سامنے آ رہی ہیں۔ اب چین میں دنیا کی پہلی ایسی میراتھون کی تیاری کی جا رہی، جس میں پہلی بار انسانوں کے ساتھ روبوٹس بھی دوڑتے دکھائی دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جدید تیانگ گانگ روبوٹ طویل ریسنگ مقابلے میں انسانوں کی طرح دوڑ سکے گا۔ اس روبوٹ کو دوڑنے کے مقابلوں میں پیش کیا جائے گا، اس مقابلے میں دنیا بھر کی روبوٹ کمپنیوں کے جدید روبوٹ دوڑیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ میں آئندہ ماہ 13 اپریل کو ایک خصوصی میراتھون کا مقابلہ منعقد ہوگا، جس میں روبوٹ اور انسان الگ الگ ٹریکس پر ایک ساتھ دوڑ یں گے۔دنیا کا کوئی بھی گروپ جو روبوٹس تخلیق کرتا ہے، وہ اس مقابلے میں شرکت کرسکتا ہے، اب تک 23 کمپنیوں نے مقابلے کیلئے اندراج کروالیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کانیا روبوٹ تیانگ گانگ الٹرا ایک بہتر ورژن ہے، اس کی ٹانگیں لمبی ہیں، جبکہ دوڑتے وقت روبوٹ کے پیروں اور ٹخنوں کی حفاظت کیلئے خصوصی جوتے بھی بنائے گئے ہیں ۔
کمپنی کے مطابق تیانگ گانگ الٹرا روبوٹ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

Leave a reply