انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری: ریلز کیلئے نئی ایپ لانچ کرنے پر غور

انسٹاگرام کے صارفین کیلئے خوشخبری،انسٹاگرام کی ریلز کیلئے نئی ایپ لانچ کرنے پر غور،میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام امریکا میں ٹک ٹاک کے غیر یقینی مستقبل کا بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے تیارہے۔
میڈیا رپورٹ میں میٹا کے ایک سٹاف ممبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کمپنی انسٹا ریلز ،یعنی مختصر ویڈیوز کیلئے ایک علیحدہ ایپ لانچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ میٹا نے اس سے قبل 2018 میں بھی ٹک ٹاک کے مقابلے میں لاسو نامی سٹینڈ سٹون ویڈیو شیئرنگ ایپ لانچ کی تھی، لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی تو کمپنی نے اسے بند کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ میٹا نے کانٹینٹ کری ایٹرز کیلئے ایڈٹس کے نام سے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ایپ کیپ کٹ کی ٹکر میں نئی ایپ متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود اس ایپ کے جلد متعارف کروائے جانے کی تصدیق بھی کی تھی اور ا ب ا نسٹاریلز کیلئے نئی ایپ لانچ کرنے پر غور بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکوعدالت سےریلیف مل گیا
اپریل 15, 2025 -
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
مئی 23, 2024 -
وزیر اعلی پنجاب انسپیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
مارچ 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔