پاکستان ٹوڈے: اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 میں پیش کئے گئے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے ۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 13مئی تا 13جون جاری رہیں گے۔ رول نمبر سلپس طلبا کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں اورامتحانات کی اطلاع طلبا کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔
امتحانی ہالز میں طلبا کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کرے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔