اپوزیشن رکن خرم اعجاز اور قاضی احمد اکبر کے توجہ دلائو نوٹسز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش،
حاجی مشتاق بینک سے پانچ لاکھ روپے لے کر گھر پہنچے تو ڈاکوئوں نے گھر کی دہلیز پر گھیر لیا، ایک ملزم نے تین لاکھ روپے لینے کے باوجود دو لاکھ روپے مزید مانگے نہ دینے پر ملزم نے بائیں گردن پر فائر مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
قتل کا مقدمہ مرید کے میں درج کر لیا گیا ہے، جیو فنسنگ بینک اور سی سی ٹی وی فوٹیج لی جا رہی ہے تو ان کا بھتیجا مشکوک ہے تفتیش کےلئے دو ٹیمیں پولیس نے تشکیل دیدی ہے۔
ملزمان کی سراغ کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مقدمہ کو جلد نمٹا جائے گا تفتیش جاری ہے، اشفاق صدیق نے تھانے میں درخواست دی ہے تاہم دو ہفتوں میں ملزمان گرفتار ہو جائیں گے، خلیل طاہر سندھو کی یقین دہانی۔
پولیس کانسٹیبل بلال نے رکشہ کو روکا تو ڈکیتیوں کو پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر شہید کردیا، پرچہ تو درج ہوا دو دن میں ملزم پکڑے گئےتاہم عام شہری جو سعودیہ عرب سے بیٹیوں کی شادی کےلئے آیا تین ہفتہ گزر جانے کے باوجود ملزم نہیں پکڑے گئے،
مرید کے لیاری بن چکا ہے تین دن پہلے افتخار نامی شخص بینک سے دس لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوگئی، قاضی احمد اکبر کی حضرو کے علاقہ مانسر میں 15سالہ بچے کے اغواء پر توجہ دلائو نوٹس پر گفتگو ۔
اس بجے کا 40/24مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پہلے تفتیشی رضا حسین جس نے جیو فینسنگ کروائی اب تفتیش انسپکٹر ملک احمد کے پاس چلی گئی سب ایجنسیوں کی خدمات بازیابی کےلئے لی جا رہی ہیں، اوورسیز عمر فاروق کے پلاٹ پر پولیس نے نہیں قبضہ کیا ہے، اسد عباس کی تحریک التوائے کار پر خلیل طاہر سندھو کا جواب ۔
پولیس اوورسیزکے پلاٹوں پر قبضہ کررہی ہے عمر فاروق کہتا ہے کہ دل کررہا ہے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دوں، اورسیز اپنا رونا کس کے آگے روئیں گے۔ دس منٹ میں متعلقہ محکموں کے لوگ گیلری میں آ جائیں وگرنہ ایوان کی کارروائی روک دوں گا، سپیکر کی دھمکی
تحریک التوائے کار کا جواب تو آگیا سپیکر کے پاس اختیار ہے وہ کسی بھی کارروائی کو روک سکتا ہے، تحریک التوائے کار کا مس یوز اسمبلی کےلئے ٹھیک نہیں ہے۔ رانا آفتاب کی فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں مشینری خراب ہونے پر حکومت پر سخت تنقید ۔
حکومت نے ائیر ایمبولینس تو شروع کروا لی لیکن پنجاب کے لوگ مر رہے ہیں، فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں 28میں سے 21 بے ہوشی کی مشینری خراب ہے، آپریشن تھیٹر کی 40 سے 35 مشینیں خراب ہیں، خلیل طاہر سندھو نے فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کی مشینوں کی خراب صورتحال پر آئندہ اجلاس تک وقت مانگ لیا۔
پنجاب اسمبلی میں پنجاب سول سرونٹس کے ترمیمی آرڈیننس 2023میں توسیع کر دی گئی،پنجاب اسمبلی میں پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس 2023کی توسیع کر دی گئی، پنجاب اسمبلی نے پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023کی توسیع کردی۔
تینوں ترمیمی آرڈیننس وزیر پارلیمانی امور خلیل طاہر سندھو نے پیش کیے،پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تینوں آرڈیننس کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔