چھ ججز کا ایک خط ہے جس کے متعلق بات کروں گا، فی الفور جوڈیشل میں اس کی انکوائری کروانی چاہیے۔
ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان ایک جوڈیشل کمیشن بنائیں، چوہدری پرویزالہی کی طبعیت ڈاکٹرز کے مطابق بہتر نہیں ہے، پرویزالہی کو جیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات مہیا نہیں کی جا رہی، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کو علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں۔
چوہدری پرویزالہی متعدد بار وزیراعلی رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز کے پروڈکشن بہت اچھے طریقے سے ہوتے تھے یہ پرویز الہی کی مہربانی ہوتی تھی۔
میاں اسلم اقبال کا کیا قصور ہے کہ ایک نہتے آدمی کیلئے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے، ہم تو یہی کہتے ہیں کہ اتنا کریں جتنا یہ کل خود سہہ سکتے ہیں، ہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے ہم کہہ رہے ہیں ججز کا ایک موقف آیا ہے اس کی تحقیقات کروالیں، ہم مریم نواز کو ایوان قائد مانتے ہی نہیں۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی، شانگلہ میں چائنیز پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں
چائنہ ہمارا سب سے پرانا اور قابل اعتماد دوست ہے، چائنیز کی سکیورٹی کیلئے بہتر اقدامات کرنے چاہئیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خلیج گریڈینا میں زیر سمندر قدیم سڑک دریافت
مئی 27, 2024 -
کیااداکارہ زینب رضاپرویزمشرف کی رشتےدارہیں؟
نومبر 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔