ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، جی 7ممالک

جی 7 ممالک کےمشترکہ بیان میں کہاگیاکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتااور اسرائیل کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک کےبیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہےاور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےجی 7ممالک کےمشترکہ اعلامیے پر اس وجہ سےدستخط کرنے سےانکارکردیا جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔