ایران کےجوابی حملوں میں اسرائیلی شہر عراد میں تباہی ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
4

ایران کےجوابی حملوں میں اسرائیل کےشہر عراد میں تباہی کامنظر ، 6 افراد ہلاک اورمتعدد زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیلی شہر عراد پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جنوبی اسرائیل کے شہر عراد کے ہسپتال نے حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری نہ ہو سکا اور متعدد افراد اس وقت چہل قدمی میں مصروف تھے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں بڑی تعداد میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ زخمیوں میں ایک 5 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے، 11 افراد کی حالت درمیانی جبکہ کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
فائر فائٹرز حکام کے مطابق عراد میں ہونے والے میزائل حملے سے شدید نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے نطنز میں اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں اسرائیلی شہر دیمونا پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 51 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاری بیان میں کہا یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے۔ انتہائی مشکل شام کے باوجود دشمنوں پر حملےجاری رکھیں گے، یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے۔
ادھر دیمونا اور عراد پر ایران کے ہولناک حملوں کے بعد اسرائیل نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی۔
اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ اتوار اور پیر کے روز کوئی شخص جسمانی طور پر کسی تعلیمی ادارے میں نہ جائے۔

Leave a reply