ایشیاکپ :بنگلہ دیش اورسری لنکا میں آج جوڑپڑےگا

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں آج بنگلہ دیش اورسری لنکاکی ٹیموں میں جوڑپڑےگا۔
دبئی میں جاری بھارت کی میزبانی میں ایشیاکپ 2025میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چارمیچزہوچکےہیں،ہرٹیم جیت کےلئے پرعزم ہوتی ہے۔
آج میگاایونٹ کےپانچویں میچ میں بنگلہ دیش اورسری لنکاکی ٹیمیں مدمقابل آئینگی ۔بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں ایک میچ کھیل کر جیت کامزہ لےچکی ہےجبکہ سری لنکاکی ٹیم کایہ پہلامیچ ہوگا۔اب دیکھےجیت کس کا مقدر بنے گی۔
ایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
بنگلہ دیش نےایونٹ کےتیسرمیچ میں ہانگ کانگ کوشکست دی تھی،جبکہ ٹورنامنٹ کےپہلےمیچ میں افغانستان نےبھی ہانگ کانگ کو94سکورشکست دی تھی۔ ایشیا کپ کےدوسرےمیچ میں بھارت نےیواےای کو9وکٹوں سےشکست دے کر پہلی فتح سمیٹی تھی جبکہ پاکستان نےبھی ایونٹ کےچوتھےمیچ میں عمان کو93 رنز سےشکست دےکرایونٹ کافاتحانہ آغازکیاتھا۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کاسب بڑاٹاکراپاک بھارت میچ کل کھیلاجائےگا۔