ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری

0
5

بھارت کی میزبانی میں ایشیاکپ 2025کاممکنہ نیوٹرل وینیواورشیڈول جاری کردیاگیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ایشیا کپ 5 ستمبرسےشروع ہوسکتاہے،ایشیاکپ میں ایونٹ کاسب سےہائی ویلٹج میچ گروپ مرحلےمیں پاک بھارت ٹاکرا7ستمبرکودبئی میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کےدرمیان سپرفورکا میچ14 ستمبرکو ہونے کاامکان ہے، ایشیاکپ کافائنل 21ستمبرکوکھیلاجائےگا۔
بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ بھارت کی میزبانی میں ہونےوالاایشیاکپ نیوٹرل وینیو پرکھیلاجائےگا،ایشیاکپ کیلئےنیوٹرل وینیومتحدہ عرب امارات کورکھے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیاہےکہ ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلاجائے گا، ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکراکم ازکم دوبارہوسکتاہے۔
واضح رہےکہ ایشیاکپ پاکستان،بھارت،افغانستان،بنگلہ دیش،سری لنکااوریواےای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔
یادرہےکہ چیمپئنزٹرافی کاایونٹ پاکستان میں ہوناتھامگربھارت کےپاکستان آنےسےانکارپرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کےدرمیان طےپایاتھاکہ جوایونٹ بھارت کی میزبانی میں ہوگاپاکستان کےمیچ نیوٹرل وینیومیں کھیلےجائیں گے۔

Leave a reply