وفاقی حکومت کایوٹیلیٹی سٹورزکومکمل بندکرنےکافیصلہ

0
101

وفاقی حکومت نےیوٹیلیٹی سٹورز کو 10 جولائی  سے مکمل بندکرنےکافیصلہ کرلیا۔
دستاویزکےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کوادارےکی بندش پروی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے تمام ملازمین کورضاکارانہ طورپرعلیحدہ ہونےکاپیکج دینےکی ہدایت کی۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیےگئے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سٹورزپرموجودسامان کووئیرہاؤسزمیں منتقل کیاجائےگا۔
حکام کےمطابق تمام فعال یوٹیلیٹی سٹورزکل سےملک بھرمیں آپریشنزبندکرناشروع کردیں گے۔

Leave a reply