ایل ڈی اے کے روڈ مینٹیننس یونٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے، مریم نواز

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ ایل ڈی اے کے روڈ مینٹیننس یونٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔ سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی اور صفائی ہو جاتی ، خود کیوں نہیں کرتے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا۔
وزیراعلیٰ نےلاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیااور تاخیر پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔ مریم نوازنےلاہور کی سڑکوں اورگلیوں بازاروں میں صفائی پر سخت برہمی کااظہارکیااور بہتر ی کے لئے تین دن کی مہلت دےدی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہیے ۔ سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی اور صفائی ہو جاتی، خود کیوں نہیں کرتے ۔ مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے۔ سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو زمہ دار کون ہوگا ۔مین سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے ۔ ایل ڈی اے کے روڈ مینٹیننس یونٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔
اجلاس میں لاہور کی 18ـمارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں ۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔فٹ پاتھ پر سامان ہٹایا جائے، بائیک اور ریڑھیوں کے لئے مارکنگ کی جائے۔ ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ لاہور میں 213 مقامات پر موجود2598 -مویشی شہری حدود سےباہر منتقل کئے جائینگے ۔ شہرمیں مختلف مقامات جھونپڑ پٹی پر1800سے زائد ٹینٹ میں غیر قانونی لوگ آباد ہیں ۔ دیواروں پول اور پلرز سے پوسٹرز اتارےجائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرے۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری ، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹریزبلدیات ، ڈپٹی کمشنر ، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی موجود تھے۔

Leave a reply