ایم ڈی کیٹ 2025 رجسٹریشن مکمل،امتحان26اکتوبر کوہوگا

0
33

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئےرجسٹریشن مکمل ہوگئی اورامتحان26اکتوبر کوہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے،پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدوار ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹر ہوئے،خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964 اور سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوارایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ۔بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوں گے، سعودی عرب میں بھی 194 امیدوار امتحان دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ طلبا کے پیش نظر امتحان کی تاریخ 5 سے 26 اکتوبر کردی گئی ہے۔

Leave a reply