اینڈرائیڈ فونز کیلئے گوگل نے آڈیو ایموجیز کا فیچر متعارف کرا دیا
پاکستان ٹوڈے: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ فیچر سب سے پہلےگوگل بائی فون ایپ میں متعارف کرایا گیا اور ابھی بیٹا (beta) تفصیلات کے مطابق ورژن میں بھی دستیاب ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو جلدعام صارفین بھی استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر میں صارفین کو 6 مختلف ساؤنڈ ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے،
جن کو کسی فون کال کے دوران پلے کرنا ممکن ہوگا۔ان ایموجیز میں تالی بجانے ، روتا ہوا چہرہ اور خوشی کے آنسووں والا چہرہ سمیت دیگر ایموجیز کو آڈیو کی شکل میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہے۔ صارفین بیٹا ٹیسٹر بننے کے بعد گوگل پلے سٹور پر جاکر فون بائی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔
اس کے بعد کسی کو فون کریں اور پھر نئے آڈیو ایموجی بٹن پر کلک کریں ،جو فون ڈائلر بٹن کے اوپر نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد سامنے 6 آڈیو ایموجی آئیکون نظر آئیں گے۔ پسند کے کسی ایموجی پر کلک کر نے پر آڈیو چند سیکنڈ تک پلے ہوگی، جبکہ ایک فل سکرین اینیمیشن بھی نظر آئے گا۔
ایموجی کی آواز بھیجنے والےصارف کیساتھ فون سننے والے کو بھی سنائی دے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو دوستوں یا فیملی کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہوگا، سنجیدہ گفتگو کے دوران یہ ایموجیز کافی برے محسوس ہوں گے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلیزکےپہلےروزہی سنگھم اگین نےبڑابزنس کرلیا
نومبر 2, 2024 -
بالی ووڈ اداکار کا انکشاف، بھائی نے اسلام قبول کرلیا
فروری 20, 2024 -
پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرکا اضافہ
فروری 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔