بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قومی کرکٹر بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے نیا ریکارڈ 271 اننگز میں انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
بابر نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا،کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے آج چھٹا رن لے کر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔
بابراعظم نے کیرئیر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، سابق قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے 3698 اور کراچی کنگز کیلئے 2398 رنز بنائے۔
بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں۔
چیمپئنزٹرافی سےقبل بھارت کاپروپیگنڈاایک بارپھرناکام
جنوری 22, 2025چیمپئنزٹرافی،قومی اسکواڈ کےممکنہ نام سامنےآگئے
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔