
بارشیں ہی بارشیں،آتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کونوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں آندھی ،جھکڑاورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ،اُدھر خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،وزیرستان،بنوں،ٹانک،ڈی آئی خان،کرک میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکاامکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم میں آندھی ،جھکڑاورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،ژوب ،موسیٰ خیل،بارکھان، کوہلواورڈیرہ بگٹی میں آندھی ،جھکڑچلنےاورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ مئی کے پہلے عشرے تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں، لہٰذا شہریوں اور سیاحوں کو اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری جاری
اپریل 17, 2024 -
سورج تیور دکھانے لگا،گرمی کا الرٹ جاری
مئی 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔