بشریٰ انصاری نےشادی میں جہیزلینےوالوں کو’بےغیرت‘قراردیدیا

0
45

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نےشادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کو ’بے غیرت‘ قرار دےدیا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئرترین اداکارہ بشریٰ انصاری اکثروبیشتریوٹیوب اورانسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کےلئے ویڈیوپیغام جاری کرتی رہتی ہیں۔
اس بارانہوں نےجہیزکےموضوع پرگفتگو کرتے ہوئے اپنےاور معاشرے کے حالات وواقعات بارےبتایا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ والدین بیٹیوں کو بڑے ارمانوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، لیکن بعض افراد ان کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے۔
بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا لیکن اس کے باوجود انہیں عزت نہیں ملی۔ اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ انہوں نے دامادوں کو بیٹوں کی طرح سمجھا اور محبت میں ان پر خرچ کیا، لیکن وہ ان کے لیے مایوسی کا باعث بنے۔
اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ قرار دیا۔بشریٰ انصاری کاکہناتھاکہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔
انہوں نےسعودی عرب کےقوانین کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ وہاں پرشادی کےموقع پرشوہر کو بیوی کے نام گھر کرنا ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں ایسا نظام موجود نہیں ہے، جس سے طلاق یافتہ خواتین اور ان کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بشریٰ انصاری کی ویڈیوسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گی جس پرصارفین مختلف قسم کے تبصرےکررہےہیں۔

Leave a reply