بنگلہ دیش:پولیس کاحسینہ واجدکی گرفتاری کیلئےانٹرپول سےرابطہ

0
8

بنگلہ دیش کی پولیس نےسابق وزیراعظم حسینہ واجدکی گرفتاری کےلئےانٹرپول سےریڈنوٹس جاری کرنےکی درخواست کردی۔
بنگلہ دیش کی پولیس نےانٹرنیشنل کرائمزٹربیونل کی درخواست پرانٹرپول سےرابطہ کیا۔
درخواست میں مطالبہ کیاگیاکہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو’’مفرور‘‘ قرار دے کر گرفتاری کیلئےبین الاقوامی سطح پرکارروائی عمل میں لائی جائے۔
انٹرنیشنل کرائمزٹربیونل کےچیف پراسیکیوٹرنےگزشتہ سال نومبرمیں انٹرپول سےمددمانگی تھی۔
بنگلہ دیشی پولیس کاکہناہےکہ ریڈنوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اورشواہدپرمبنی ہے۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت12مفرورملزمان کی تلاش میں انٹرنیشنل ایکشن میں تیزی آگئی۔
یادرہےکہ گزشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش میں طلبہ کی زیر قیادت کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو بعد ازاں حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے۔بڑھتے عوامی دباؤ اور پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں تھیں جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔

Leave a reply