
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 16رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کردیاگیا۔
سلمان علی آغا کپتان برقرار، مائیک ہیسن پہلی بار بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔اسکواڈ کا انتخاب پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ سیریز نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے بطور کوچ پہلا انٹرنیشنل اسائنمنٹ بھی ہوگی۔
16رکنی قومی ا سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان) ہوں گے،کھلاڑیوں میں ابرار احمد،فہیم اشرف،فخر زمان،حارث رؤف،حسن علی،حسن نواز،حسین طلعت،خوشدل شاہ،محمد حارث ،محمد وسیم جونیئر،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،صاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب شامل ہیں۔
یہ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، جس کا مقصد ٹیم کو آئندہ بین الاقوامی چیلنجز کے لیے مضبوط بنانا ہے۔
پاک ،بنگلہ دیش ٹی 20سیریزکاشیڈول جاری
مئی 21, 2025پی ایس ایل10:یونائیٹڈنےکنگزکو79رنزسےپچھاڑدیا
مئی 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:موسلادھاربارش اورژالہ باری،جل تھل ایک ہوگیا
فروری 28, 2025 -
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
اکتوبر 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔