بڑھتےنرخ،بھاری لیوی:پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کاانکشاف

0
50

بڑھتےنرخ اوربھاری لیوی کےباعث پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کاانکشاف ہواہے۔
ذرائع کےمطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396ارب روپےکی اسمگلنگ کاانکشاف ہواہے،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کےاسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی ٹھان لی۔
حکومتی ذرائع کاکہناہےکہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کی جائے گی،پیٹرولیم مصنوعات سےمتعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویزبھی آگئیں ،ملک میں اسمگلنگ کامجموعی حجم750ارب روپےکےقریب ہے،سب سےزیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہے۔تمباکو، ٹائرز، فیبرک، وہیکلز، چائے، آٹوپارٹس،بیٹل نٹس اورموبائل فون کی اسمگلنگ کاانکشاف ہواہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف نےاجلاس میں صورتحال کانوٹس لیا،وزیراعظم نےپیٹرول کی اسمگلنگ کےخلاف مزیدسخت کارروائی کی ہدایت کی۔ملک کےمختلف علاقوں میں اسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Leave a reply