بھارتی اداکارستیش شاہ طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے

بھارت کےمعروف اداکارستیش شاہ طویل علالت کےبعد74برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارستیش شاہ طویل عرصےسے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔جس کی وجہ سےاُن کو ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ جہاں پروہ آج انتقال کرگئے۔اداکارکی آخری رسومات 26اکتوبرکوممبئی میں اداکی جائیں گی۔
معروف بھارتی اداکار نے1970میں اپنےفنی کیرئیرکاآغازکیامگرستیش شاہ نے1983 میں ریلیز ہونے والی فلم جانے بھی دو یارو سے شہرت کمائی اور پھر کئی کردار ان کی پہچان بن گئے۔لیجنڈری اداکار کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ستیش شاہ کا شماراُن چنداداکاروں میں ہوتاجنہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
فلمی دنیامیں اپنالوہامنوانےکےبعدستیش شاہ نے چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی قسمت آزمائی اور وہاں بھی ہٹ ڈرامے دیے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’یہ جو ہے زندگی‘کی 55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے تھے۔















