بھارتی اداکار پنکج دھیر 68برس کی عمرمیں چل بسے

بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمرمیں طویل علالت کےباعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی خاندانی دوست نے کی ہے۔
پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ انیتا دھیر اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا، بعد ازاں ٹی وی اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
انہیں بھارت کی مشہور ٹی وی سیریز ’’مہابھارت‘‘ میں کرن کے لازوال کردار سے بے حد شہرت ملی، جبکہ چندرکانتا، دی گریٹ مراٹھا اور یوگ جیسے ڈراموں میں بھی ان کے کرداروں کو سراہا گیا۔
فلمی دنیا میں بھی پنکج دھیر نے سولجر اور بادشاہ سمیت کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔