بھارتی فلم’’الجھ‘‘کوانڈین سینسربورڈنےنمائش کی اجازت دیدی

0
105

بالی ووڈکی اداکارہ جھانوی کپورکی نئی فلم ’’الجھ ‘‘کوانڈین سینسربورڈنےنمائش کےلئےاجازت دےدی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق فلم 5جولائی 2024کوریلیزہونی تھی مگرکچھ ناگزیروجوہات کی بناپرفلم ’’الجھ‘‘کی ریلیزملتوی کرنی پڑگئی تھی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق فلم کےدوگھنٹے14منٹ کےدورانیےمیں کسی قسم کاکوئی کٹ نہیں لگایاگیا،البتہ مختلف مقامات پر نازیبا الفاظ کو میوٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فلم کو ’یواے‘ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے ۔
بالی ووڈاداکارہ جھانوی کپورنےاپنےمداحوں کوفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کےذریعےفلم ’’الجھ‘‘کی نئی تاریخ کااعلان کیاکہ فلم5اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم’الجھ‘ کی کہانی ایک نوجوان انڈین سفارت کار کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے کیریئر اور نجی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ تھرلرسےبھرپورفلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Leave a reply