بھارتی فوج اپنےتمام ہتھیاروں سے ہمیں ڈرااوردھمکانہیں سکتی،آرمی چیف

0
11

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سےبھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن’’ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی کے بعد پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔
ویڈیومیں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہہ رہےہیں کہ الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہےکہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔
سپہ سالارکامزیدکہناہےکہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی  دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہیں۔
یادرہےکہ رواں سال22 اپریل کومقبوضہ کشمیرکےعلاقےپہلگام میں دہشتگردی کےواقعہ میں تقریباً26افرادہلاک ہوئےتھے،جس کےبعدبھارت نےپاکستان کےخلاف پروپیگنڈاشروع کیا اور6،7مئی کی رات کوپاکستان پراپنی فضائیہ کےذریعےحملہ کیاجس کےنتیجےمیں پاکستان کےمتعددشہری شہیدہوئےجس میں خواتین اوربچےبھی شامل تھے،جس پرجوابی کارروائی میں پاکستان کےشاہینوں نےبھارت کے رافیل طیارے سمیت5جہازگرادئیے،جس سےبھارت کاغرورخاک میں مل گیامگرپھربھی بزدل دشمن کوسکون نہ ملا۔
بھارت نے8مئی کو متعدد شہروں میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھیجے، ان ڈرونز کی مدد سے راولپنڈی میں جاری پی ایس ایل کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، 9 اور 10 مئی کی رات بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز کی طاقت کا امتحان لینے کی کوشش کی گی۔
افواج پاکستان نےبڑےتحمل اورصبرکامظاہرہ کیامگر9اور10مئی کی رات کوبھارت نےپاکستان کی تین ایئربیس پرحملےکیےجس کےجواب میں پاک آرمی نےآپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘شروع کیاجس کے چند گھنٹےبعدبزدل دشمن نےامریکا کو سیز فائر کروانے کے لئےمداخلت کےلئےکہا۔

Leave a reply