بھارتی پنجابی اداکار جسوندرسنگھ بھلاانتقال کرگئے

0
2

بھارتی پنجابی فلموں کے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اورلاکھوں چہروں پرمسکراہٹ بھیکرنے والے جسوندرسنگھ بھلا65سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکار کے اہلخانہ نےجسوندرسنگھ بھلا کےانتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اُن کوبرین اسٹروک کے بعد موہالی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں پراداکارکی طبیعت مزیدبگڑگئی جس کی وجہ سےوہ دنیا سےرخصت ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
معروف پنجابی اداکار کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔
جسوندر سنگھ بھلا کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
بھارتی پنجابی فلموں میں اپنےفن کالوہامنوانےوالےاورلاکھوں دلوں پرراج کرنےوالےجسوندرسنگھ بھلانے اپنےکیرئیرکاآغاز 1988 میں کامیڈی البم ’’چھنکاتا‘‘88 سے کیا۔اداکارنےشہرت کی بلندیوں کوتب چھواجب انہوں نےایک فلم میں (ایڈووکیٹ ڈھلوں)کاکرداراداکیا۔
انہوں نے کئی سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے جن میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Leave a reply