بھارت کےاقدامات سےعلاقائی امن واستحکام کوخطرہ لاحق ہے، صدر مملکت

0
3

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ بھارت کےاقدامات سےعلاقائی امن واستحکام کوخطرہ لاحق ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری سےچینی سفیرچیانگ زئےڈونگ نےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےپہلگام واقعےکےبعدپاکستان اوربھارت کےدرمیان موجودہ صورتحال پرگفتگوکی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےبھا رتی حکومت کےحالیہ غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پراظہارتشویش کیا۔
صدرآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ بھارت کےاقدامات سےعلاقائی امن واستحکام کوخطرہ لاحق ہے۔
چینی سفیرنےچین اورپاکستان کےدرمیان پائیداراورآزمودہ دوستی کااعادہ کیا۔
چینی سفیرچیانگ زئےڈونگ نےکہاکہ دونوں ممالک’’آہنی برادر‘‘ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا۔
چینی سفیرنےپاکستان کےنقطہ کوچین کےساتھ شیئرکرنےپرصدرمملکت کاشکریہ اداکیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دینےپرچینی حکومت کی مسلسل حمایت کوسراہا۔

Leave a reply