بیٹیوں کی پیدائش میرے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی، منیب بٹ

0
38

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارمنیب بٹ نےکہاہےکہ بیٹیوں کی پیدائش میرے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی۔
حال ہی میں اداکارمنیب بٹ کاایک انٹرویوسوشل میڈیاپلیٹ فارم پروائرل ہورہا ہے،جس میں میزبان کےسوال پرجواب دیتےہوئےاداکارکاکہناتھاکہ جس سال میرےگھربیٹی پیداہوئی وہ سال میرےلئے  معاشی اور پیشہ ورانہ دونوں لحاظ سے بہترین رہے، اس دوران میرے ڈرامے بھی سپر ہٹ رہے۔
فیملی کےحوالےسوال پراداکارمنیب بٹ کاکہناتھاکہ فیملی کےساتھ گزارے گئے وقت میں جوخوشی آپ محسوس کرتے ہیں وہ آپ کو کسی بھی جگہ نہیں مل سکتی۔
واضح رہےکہ اداکارمنیب بٹ نےپاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کےساتھ 2018میں شادی کی تھی،جوڑی کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل جوڑے کی 2 بیٹیاں امل اور مرال ہیں۔

Leave a reply