بیگااوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کےناصراقبال نےسیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا کوشکست دےکرفائنل کاٹکٹ حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کےناصراقبال اسکواش کےفائنل میں پہنچ گئےہیں۔ناصر اقبال نے سیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا کو تین ایک سے شکست دی۔
ناصر نے میچ کےپہلےگیم میں میدان مارالیامگر دوسرے گیم میں گڈولا نے مقابلہ برابر کرکے ناصر کو چیلنج دیا لیکن پاکستانی کھلاڑی اگلے دو گیمز با آسانی جیتنے میں کامیاب رہے۔
سیمی فائنل میں ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-4، 2-11 اور 3-11رہا۔
آسٹریلیامیں جاری بیگااوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم12ہزارڈالرزہے۔بیگا اوپن کے فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے سے ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔