ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہونگے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے۔
پنجاب حکومت نےزرعی ٹیوب ویل کی سوائزیشن کیلئےدرخواست جمع کروانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔ سولرائزیشن کیلئےدرخواست جمع کروانےکی تاریخ میں 6جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویل کو سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے،منصوبے کے تحت پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
10کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ او ر20 کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی ، کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نوازکاکہناتھاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔
دھند ، برفباری اور بارشیں ، ملک بھر میں جاڑے کے ڈیرے
جنوری 4, 2025سرکاری سکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
جنوری 4, 2025پنجاب کےمختلف شہردھندکی لپیٹ میں،موٹروےپرٹریفک معطل
جنوری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیانےبھارت کو184رنزسےشکست دیدی
دسمبر 30, 2024 -
گلوکارراحت فتح علی خان گرفتار
جولائی 22, 2024 -
شوخ و چنچل گیتوں کے گلوکار احمد رشدی کی سالگرہ
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔