ترقی یافتہ ممالک میں 60فیصدملازمتیں اےآئی کی وجہ سے خطرے میں، کرسٹا لینا

0
15

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوانےکہاہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتیں اے آئی کی پیشرفت سے متاثر ہوسکتی ہیں۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کاکہناتھاکہ ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔ اے آئی ٹیکنالوجی کسی سونامی کی طرح عالمی لیبر مارکیٹ سے ٹکرائی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتیں اے آئی کی پیشرفت سے متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتوں کی شکل تبدیل ہو جائے گی یا ان کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سربراہ آئی ایم ایف کاکہناتھاکہ ’ہم نے تجزیہ کیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کسی سونامی کی طرح لیبر مارکیٹ سے ٹکرائی ہے اور بہت کم وقت میں ترقی یافتہ ممالک میں متعدد افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں یا اس کے برعکس ان کی پیداواری صلاحیتوں میں زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ ترقی پذیر ممالک میں 40 فیصد جبکہ غریب ممالک میں 26 فیصد ملازمتوں کو اے آئی ٹیکنالوجی سے خطرہ لاحق ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے یا تو دنیا زیادہ بہتر ہو جائے گی یا وہ مزید تقسیم ہو جائے گی۔

Leave a reply