
سیاحت کا فروغ،ترکیہ جانیوالے سیاحوں کیلئے بڑی خبر،پاکستانی سیاح جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، ان کیلئے عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
گزشتہ چند برسوں میں ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ ترکیہ کے تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کیلئے باعث ِ کشش ہیں۔پاکستان میں ترکیہ کیلئے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپیلی کیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں، جو مختلف شہروں میں واقع ہیں، کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ ِراست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا، لہٰذا ترکیہ کےویزے کے حصول کیلئے پاکستانی سیاحوں کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی، جن میں بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ ، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر متعلقہ کاغذات شامل ہیں ۔
ترک سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سیاحوں کو ویزہ فیس سنگل انٹری60 ڈالر، جبکہ ملٹی پل انٹری ویزہ کی فیس190 ڈالر ہے، تاہم درخواست دہندگان کو یہ فیس پاکستانی روپے میں نقد ادا کرنا ہوگی۔سفارتخانے کی فیس کے علاوہ، اناطولیہ ویزہ اپیلی کیشن سینٹر ویزہ کیٹیگری کے مطابق سروس چارجز بھی وصول کرتا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ ترکیہ کارخ کرتے ہیں، جن میں طلبا، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلویز پولیس کراچی ڈویژن کی مؤثر کارروائی
اپریل 25, 2024 -
بارش ہو گی یا خشک سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
نومبر 28, 2024 -
دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک کہاں واقع ہے؟
مئی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔