
چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نےکہاہےکہ تعمیراتی شعبےسے متعلق تجاویزاورسفارشات تیارہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کااجلاس نوید قمر کی زیر صدارت منعقدہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کاکہناتھاکہ قائمہ کمیٹی فیصلےکی روشنی میں گاڑیوں کی خریداری پرحتمی فیصلہ ہوگا،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کےمنٹس آئیں گےتوفیصلہ ہوگا،خزانہ کمیٹی کےحتمی منٹس تک گاڑیوں کامعاملہ فریزہے،آئی ایم ایف تکنیکی وفدکاموجودہ دور ہ اقتصادی جائزےسےتعلق نہیں،آئی ایم ایف کےٹیکنکل اسسٹمنٹ وفد کے دورےروٹین کے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تکنیکی امورپربات چیت مسلسل ہوتی ہےوفودبھی آتے ہیں ،تعمیراتی شعبےسےمتعلق تجاویزاورسفارشات تیارہیں،تعمیراتی شعبے کے لئےریلیف پیکج اب یقینی ہوچکاہے،وزیراعظم شہبازشریف کی تیارکی گئی ٹاسک فورس نےتجاو یزتیارکی ہیں،ٹاسک فورس کی تجاویزاورسفارشات کی کابینہ منظوری دےگی۔
چیئرمین ایف بی آرکاکہناتھاکہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا، بینک متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر کے ڈیٹا سے مطابقت نہ رکھنے پر رپورٹ دیں گے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جلسےکااین اوسی منسوخ ،پی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع
جولائی 6, 2024 -
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:ملزمہ کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔