توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نےبڑاحکم جاری کردیا

0
25

عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکاحکم جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی بریت کی درخواستیں جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکےکیس کی سماعت کی۔عمران خان کی طرف سےوکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس انعام امین منہاس نےکیس جلدمقررکرنےکی متفرق درخواست منظورکی۔
عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکاحکم جاری کیا۔
وکیل خالدیوسف چودھری نےاستدعاکی کہ کیس سماعت کےلئےمقررکرنےکی تاریخ دےدیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نےکہاکہ میں نےآرڈرکردیاہےآفس کیس سماعت کیلئےمقررکردےگا۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔

Leave a reply