ثروت گیلانی نے شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف

0
71

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے گزشتہ دنوں ثروت گیلانی شوہر فہد مرزا کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، ثروت کے انکشاف پر ان کے شوہر فہد مرزا چونک گئے جس پر اداکارہ نے کہا کہ تب ان کی شادی نہیں ہوئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے بری بات یہ لگتی ہے کہ جب لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ میں دو بچوں کی ماں نہیں لگتی۔

Leave a reply