
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سےنجات دلانااب فرض بن چکاہے، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاج میں شرکت کرے گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرعلی امین گنڈاپور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائےگا۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔ جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارطاہرانجم پرتشددکرنےوالی پی ٹی آئی ورکرگرفتار
جولائی 25, 2024 -
سری لنکاکوانگلینڈکےہاتھوں دوسرےٹیسٹ میچ میں بھی شکست
ستمبر 2, 2024 -
محسن نقوی کا صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے بڑا اقدام
جنوری 7, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔