جلدشادی کیوں کی؟اداکارہ غنیٰ علی نےبتادیا

0
18

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ غنیٰ علی نےجلد شادی کرنےکی وجہ بتادی۔
حال ہی میں اداکارہ غنیٰ علی کاایک انٹرویوں کےدوران گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ کےمیں بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے صحیح عمر میں شادی کرلی، مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ سب نصیب کی بات ہوتی ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ مجھے 26 سال کی عمر میں محسوس ہواکہ مجھے کسی کی ضرورت ہے جس کیلئے میں نے اللہ سے دعائیں بھی کیں اور جب مجھے ایک انسان ملا تو میں زندگی میں سیٹ ہوگئی۔
اداکاری کےحوالےسےان کاکہناتھاکہ میں ابھی بھی اپنے کام کو لے کر بہت پُرجوش ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے لیکن آپ کیلئے ایک چھتری ضروری ہوتی ہے، میں اب شادی شدہ ہوں، بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد آپ کو عزت کی نظر سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

Leave a reply