جنگی صورتحال:امریکاکاسیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

0
12

بھارت کی اشتعال انگیزی پرپاکستان کی جانب سےبھرپورجوابی کارروائی کا آغازہوتےہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے تحمل  سے کام لینےکامشورہ دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےٹیلیفونک رابطہ کیاموجودہ حالات میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی  کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیونےٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپرکشیدگی کم کرنے پرزور دیا جبکہ مستقبل میں تنازعات سے بچنے کےلئے فریقین کو تعمیری بات چیت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہم منصب کوتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو اسحاق ڈار نے بتایا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مارکو روبیو پر واضح کیا کہ اگر بھارت بڑھتا ہے تو پاکستان نہیں رکے گا، بنیان مرصوص کے تحت بھارت پر جوابی کارروائی کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطےمیں جنوبی ایشیاکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا مارکو روبیو اوراسحاق ڈارنے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہےکہ بھارت نےایک بارپھررات کی تاریکی میں گزشتہ رات پاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے تھے، جس کے دوران نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے تھے۔جس کےجواب میں پاکستان نےفجرکےوقت دن کے اوجالےمیں جوابی کارروائی کاآغازکیا۔
یاد رہے کہ پاکستان صرف ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارت نے حملے کئے ہیں۔

Leave a reply