جومائنس بانی کی باتیں کررہےہیں انہیں عقل نہیں ہے،علی امین گنڈاپور

0
10

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نےکہاہےکہ جومائنس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی باتیں کررہےہیں انہیں عقل نہیں ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہناتھاکہ بانی سے ملاقات کیلئےکئی دنوں سےکوشش کررہےتھے،عمران خان کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ جائیں،جسٹس منصورعلی شاہ نےبولنےکاموقع دیا،بانی کےخط کےحوالےسےجسٹس منصورعلی شاہ کوآگاہ کیا، امید ہے ہماری درخواست جلدسماعت کےلئےمقررہوگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بجٹ پربانی پی ٹی آئی کاوژن کیاہے،سب کومعلوم ہے،جتنے بجٹ پیش ہوئےسب سے بہترین بجٹ ہماراہے،مائنس بانی پی ٹی آئی کی باتیں مفروضہ ہیں،جومائنس عمران خان کی باتیں کررہے ہیں انہیں عقل نہیں ہے،بانی کےہوتےہوئےمجھےاس سےبڑاعہدہ نہیں مل سکتا۔

Leave a reply