جوڈیشل کمیشن نے7رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا،جسٹس امین الدین سربراہ ہونگے

0
24

جوڈیشل کمیشن نے7رکنی آئینی بینچ تشکیل دےدیا،سینئرترین جج جسٹس امین الدین سربراہ ہوں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے7رکنی آئینی بینچ تشکیل دےدیا۔
ذرائع کےمطابق سینئرترین جج جسٹس امین الدین آئینی بینچ کےسربراہ ہوں گے،جسٹس امین الدین خان،جسٹس عائشہ ملک کاپنجاب سےآئینی بینچ کےلئے تقررکردیاگیا،جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس جمال مندوخیل بلوچستان سےبینچ میں شامل جبکہ جسٹس محمدعلی مظہراورجسٹس حسن اظہررضوی کو سندھ سےآئینی بینچ میں شامل کرلیاگیااورجسٹس مسرت ہلالی کوبھی خیبرپختونخواسےبینچ میں شامل کرلیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جوڈیشل کمیشن نے7-5کےتناسب سےتقررکیا،اجلاس میں تجویزآئی کہ تمام سپریم کورٹ ججزکوآئینی بینچ کےلئے نامزدکیاجائے،5ممبران نے7رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا،مخالفت کرنےوالےممبران کی رائےتھی آئینی کیسزکیلئےفل کورٹ بنایاجائے۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اختلاف رائےدینےوالوں میں شامل تھے،جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختراختلاف رائےدینےوالوں میں شامل ہیں،عمرایوب اورشبلی فرازنےبھی 7رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا،جوڈیشل کمیشن کاآئندہ اجلاس دوہفتےبعددوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کےآئینی بینچزکےلئےججزنامزدکیےجائیں گے۔

Leave a reply