جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس 29 مئی کو پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں ہوگا-
پاکستان ٹوڈے: سندھ حکومت مخالفین کو ہراساں کرنے کیلیے فسطایت پر اتر آئی ہے
تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر جی ڈی اے کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں , اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مہنگائی، تباہ حال امن و امان پر غور ہوگا۔
اجلاس میں مہنگائی دودھ ، گوشت ، آٹا ، گھی/کوکنگ آئل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اقدامات پر بھی فیصلے کیے جائیں گے ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کے ساتھ لوڈشیڈنگ پر بھی غور کیا جائے گا ۔
سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کے مطالبے پر بھی بات ہوگی ، اجلاس میں لاڑکانہ نوشہرو فیروز سکھر گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں صحافیوں کے قتل کے واقعات اور قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی پر غور کیا جائے ۔
سندھ حکومت سندھ کے مفاد میں این ایف سی ایوارڈ پاس کرانے میں ناکام رہے ہیں ، سندھ میں کاشتکاری کے لیے پانی کی کمی کا جائزہ لیا جاے گا ، گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ نہیں ملنے پر اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
کراچی حیدرآباد لاڑکانہ سکھر اور دیگر شہروں میں تباہ شدہ سڑکیں اور پینے کے صاف شفاف پانی کی قلت ، بیروزگاری تعلیم صحت کی سہولیات کے فقدان پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ضلعی اور تحصیل سطح پر حتمی شکل دینے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی میں بارش کا امکان
فروری 20, 2024 -
عدنان سمیع ایک بارپھراپنی آوازکاجادوچلانےکیلئے تیار
اگست 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔