جی ہاں میری شادی ہو چکی ہے،نیلم منیرنےشوبزانڈسٹری چھوڑدی؟

0
15

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیرنےکہاہےکہ جی ہاں میری شادی ہو چکی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہی۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ نیلم منیرکےحوالےسےکچھ عرصہ سےسوشل میڈیاپرخبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ نےشادی کےبعدشوبزانڈسٹری چھوڑ دی ہے۔
اداکارہ نیلم منیرنےشوبزچھوڑنےکی خبروں پرلب کشائی کرتےہوئےاس بات کی تردیدکردی ۔
نیلم منیرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نےلکھاکہ وہ اپنے کام سے بےحد پیار کرتی ہیں اور اسے جاری رکھے ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے مزیدلکھاکہ ’مجھ سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اس لئے میں خود ان غلط افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں پھیلنے سے روکنا چاہتی ہوں۔ جی ہاں میری شادی ہو چکی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہی‘۔
نیلم منیرنے لکھا کہ ’اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کیسے چھوڑ سکتی ہوں جس سے مجھے بےحد پیار ہے، خدا آپ کا بھلا کرے‘۔

Leave a reply