حناخان سےعلیحدگی:بوائےفرینڈکاردعمل

0
105

بھارتی شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حناخان کےبوائےفرینڈنےمداحوں کوبریک اپ کی خبروں کی تردیدکرتےہوئےوضاحت دےدی۔
بھارتی میڈیاپرگزشتہ چندروزسےاداکارہ حناخان اور اُن کے بوائےفرینڈراکی سےعلیحدگی کےحوالےسےخبریں گردش کررہی تھیں۔جس پراداکارہ کےبوائےفرینڈنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرکینسرمیں مبتلاگرل فرینڈکےلئے خصوصی پوسٹ شیئرکی ہےجس کامقصداداکارہ کاحوصلہ بڑھاناہے۔
راکی نے انسٹاگرام پر حنا خان کی چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ اداکارہ کے بالوں کی کٹنگ کے بعد لی گئی تھیں، تصاویر میں حنا خان کے ہاتھوں میں اوزار بھی موجود ہیں۔
اداکارہ کےبوائےفرینڈنےایک جذباتی پیغام جاری کیاجس میں لکھاتھاکہ جب آپ مسکراتی ہو تو روشنیاں روشن ہوتی ہیں، جب آپ خوش ہوتی ہو تو زندگی معنی رکھتی ہے، جب آپ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں بہت زیادہ جیتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اور جب میں حنا کے ساتھ ہوتا ہوں تو میں کچھ نہیں کرتا، صرف خوش ہوتا ہوں۔
راکی نےاپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیاکہ میں نےویک اینڈپرایک مرتبہ حناکےلئے کھانابھی پکایاتھا۔
واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔جس کےبعداداکارہ کاعلاج شروع ہوچکاہے۔

 

 

Leave a reply