حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی پاکستانی اداکار حمزہ علی عباس کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) نیمل خاور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس کے ایک فریم میں وہ خود جبکہ دوسرے فریم میں اُن کی بلی گھر کے لان میں کھیلتی نطر آرہی ہے۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کہ میں نے آخر کار فیصلہ کرکے اپنا یوٹیوب چینل شروع کرلیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ اپنے اس نئے سفر کا اشتراک کرنے اور مزید آپ کے ساتھ جُڑنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔
نیمل خاور نے مزید کہا کہ میرے چینل کا لِنک میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں موجود ہے۔
اُنہوں نے اپنے نام سے یوٹیوب پر چینل بنایا ہے، جس پر ابھی تک کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نیمل خاور کے چینل کو ڈھائی ہزار سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ‘انا’ سے شہرت پانے والی نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کی تھی اور سال 2020 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طاغوت اور خودساختہ انٹیلکچوئیلز
جولائی 11, 2024 -
اداکارہ مدیحہ امام کی بولڈتصاویرکےچرچے
جولائی 24, 2024 -
افغانستان مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔