حکومتی رکن اسمبلی عظمی کاردار نے ہسپتالوں میں ادویات چوری کی تحریک التوا کار ایوان میں پیش کر دی،
(پاکستان ٹوڈے) حکومتی رکن اسمبلی عظمی کاردار نے ہسپتالوں میں ادویات چوری کی تحریک التوا کار ایوان میں پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں لاکھوں مالیت کی ادویات چوری کی مد میں کرپشن ہو رہی ہے، ہسپتال ملازمین چوری پکڑے جانے کے ڈر سے ادویات اور انجکشن کوڑے دان میں ڈال دیتے رہے۔
جنرل ہسپتال کے ملازمین کے ادویات چوری کے معاملے سے انتظامیہ مکمل بے خبر رہی، ہسپتال سے اب بھی ری ویمپنگ کا سلسلہ جاری ہے، مین سٹور سے ادویات غائب اور چوری کا انکشاف ہوا ہے جس کی قیمت بیس سے پچیس لاکھ روپے ہے، جنرل ہسپتالوں میں انجکشن و ادویات مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔
انتظامیہ اب بھی ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، سپیکر نے جواب نہ آنے پر عظمیٰ کاردار کی تحریک التوائے کار موخر کردی۔ امجد علی جاوید تحریک التوائے کار
پنجاب فائونڈیشن کا قیام سرکاری ملازمین جو اس کے ممبران ہیں انہیں پلاٹ دئیے جا سکیں، پنجاب فائونڈیشن ملازمین کو پلاٹ نہ دے سکی، 2018ء کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ملازمین کیلئے بہت کام اور یہ فیصلہ دیا کہ تمام ہائو سنگ سوسائٹیز جو بن رہی اس میں دس فیصد پلاٹ سرکاری ملازمین ممبران کو دئیے جائیں۔
افسوس یہ ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی کی سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کی سفارش پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ، اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیاجائے جسے سپیکر کے کمیٹی کے سپرد کر دیاگیا ، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تمام ممبران اسمبلی سے بجٹ سفارشات کے پرفارمے جمع کروانے کی اپیل کر دی۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔