حکومت کاججزکیخلاف ریفرنس بھیجنےکاکوئی ارادہ نہیں،عرفان صدیقی

0
13

مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی نےکہاہےکہ حکومت کاججزکےخلاف ریفرنس بھیجنےکاکوئی ارادہ نہیں۔
اپنےایک بیان میں سینیٹرعرفان صدیقی کاکہناتھاکہ ججزمیں تقسیم میں کوئی نئی بات نہیں ،ججزمیں تقسیم کوئی اچھی بات نہیں،سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومت کاججزکےخلاف ریفرنس بھیجنےکاکوئی ارادہ نہیں، عدالتیں، صوبے اور انتظامیہ کام کررہی ہے، ملک کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام نے کیا بگاڑ لیا؟۔
عرفان صدیقی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اپوزیشن سے بات چیت کررہی ہے، اچھی بات ہے، پی ٹی آئی جہاں کمفرٹیبل ہے وہاں ضرور بات کرے، پی ٹی آئی بات چیت سے پہلے بتا دے کہ سول نافرمانی پر قائم ہے یا نہیں، کیا آج بھی 9 مئی اور 26 نومبر جیسا احتجاج کرنا چاہتی ہے۔

Leave a reply