سابق وزیراعظم خاقان عباسی کوعدالت سےریلیف مل گیا

0
51

عدالت نےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت تمام دیگرملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت تمام دیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے ریفرنس کو نیب کی درخواست پر واپس کردیا گیا۔عدالت کی جانب سے تمام ملزموں کو ریفرنس سے بری کردیاگیا۔نیب کی جانب سے ریفرنس واپس کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔
ملزموں پر پی ایس او میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ اتنے سالوں میں ہمارے خلاف صرف ایک گواہ کو قلمبند کیا گیا ، یہ ریفرنس کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اختیارات کا غلط استعمال تھا، پہلے بھی عدالت یہ کہہ چکی ہے یہ ریفرنس غلط قائم کیا گیا تھا، چار سالوں سے زیادہ عرصے تک یہ ریفرنس چلایا جاتا رہا ہے،یہ بھی مہربانی ہے ہمارے نظام کی۔

Leave a reply