خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا پیشگوئی

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔
جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج سےاتوارتک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں کل سے بارش ہونے کی توقع ہے، آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا فیصلہ
دسمبر 19, 2024 -
ٹیکس کافراڈ:ایف بی آرنے دستاویزجاری کردی
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔