خیبرپختونخوا :ورلڈ بینک کی سیاحتی منصوبوں کیلئے 10 کروڑ ڈالرز کی منظوری

ورلڈ بینک نے خیبرپختونخوا میں دیہی رسائی سیاحتی منصوبوں کیلئے 10 کروڑ سے زائد ڈالرز کی منظوری دےدی۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں سماجی خدمات، مارکیٹوں اور ملازمتوں تک رسائی میں مدد فراہم کرنیوالے 2 منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پروجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ اور خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (کائٹ) کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کی ہے۔
اس اقدام سے دونوں منصوبوں کو صحت اور سیاحت کو بہتر بنانے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پروجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ اور بحالی کے ذریعے محفوظ اور ماحولیات کے مطابق لچک دار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی،جبکہ کائٹ منصوبے کیلئے30 ملین ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے دو سڑکوں کی بحالی مکمل کرکے سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،جس سے صوبے کے آس پاس کے قدیم سیاحتی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس سے سیاحت کی صنعت اور سرکاری شعبے کے سٹیک ہولڈرز کیلئے تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی میں بھی مدد ملے گی۔بلاشبہ ورلڈ بینک کی اضافی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا کی سیاحتی صنعت میں بہتر منزل کے انتظام، ورثے کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے انضمام میں مدد ملے گی۔
حکومت کاگیس کی قیمتوں میں کمی کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
اپریل 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔